اُڈپی؍بنگلورو،10؍مئی(ایس او نیوز) ایس ڈی پی آئی نے حکومت کی نا اہلی اور غیر میعاری پراجکٹوں اور پروگراموں کو جاری کرنے پر حکومت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت جو کھلے عام یہ الزام عائد ہورہا ہے کہ یہ حکومت 40 فیصد کمیشن لینے والی سرکارہے، یہ بات سچ ثابت ہورہی ہے۔
تین دن قبل ہی ملپے میں سمندر کو جوڑنے والا تیرتا پل تعمیر کر کے اس کا افتتاح عمل میں آیا تھا اور حکومت نے اپنی پیٹھ خود تھپتھائی تھی۔ لیکن غیر معیاری کام کی وجہ سے یہ تیرتا پل افتتاح کے تین دن بعد ہی ٹوٹ گیا ہے۔
اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس حکومت میں رشوت اور کمیشن کی وجہ سے ترقتاتی کام کتنے معیاری انداز میں پورے کئے جارہے ہیں۔ جس انجینئر اور ٹھیکہ دار کو اس پل کی تعمیر کا ٹھیکہ دیا گیا تھا۔ اس سے اب حکومت پوری رقم وصول کرے۔ کیا اس ٹھیکہ دار کےخلاف حکومت قانونی کارروائی کرے گی۔
ایس ڈی پی آئی کے ریاستی صدر افسر کوڈلی پیٹ نے اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ کے نام ٹوئٹ کر کے جواب طلب کیا ہے۔